سیلاب سے 10 ارب نقصان ہوا، مرمت پر 3 ارب خرچ کئے،وزارت ریلوے

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ریلوے کا 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ، ریلوے نے اپنے وسائل سے مرمت کے کاموں پر 3 ارب روپے خرچ کئے جس کی وجہ سے ادارے کو مالی دبائو کا سامنا ہے ۔