حرمین میں25لاکھ افراد نے نماز عشا اور تراویح ادا کی

19 اپریل ، 2023

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے رمضان کی 27 ویں شب کو عشا اور تراویح ادا کی ہے۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق دونوں مساجدکی تمام منزلیں، دالان، تہ خانے، چھتیں اور اطراف کے علاقے نمازیوں سے بھر گئے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدرنے بتایا کہمعمر اور معذورزائرین کے لیے 3ہزار الیکٹرانک ویل چیئرز،آب زم زم اور تحائف تقسیم کیے گئے۔