سیاسی منظر نامہ ، 3 بڑوں کی 3بڑوں سے ملاقاتیں ہر طرح کی تبصرہ آرائی کا محور

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) شاہراہ دستورکے فلور پر 3 بڑوں کی 3بڑوں سے ملاقاتیں ہر طرح کی تبصرہ آرائی کا محور بنی ہوئی ہیں گزشتہ شب 3 بڑے عہدیداروں کی ملاقات کا واقعہ ہے جس پر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹویٹی ہورہی ہے ،ملاقات کے حوالے سے کوئی اعلامیہ موجود نہیں جس سے نتیجہ اخذ کیا جا سکتا کہ ملاقات میں کیا ایشو ز زیر بحث تھے ،لیکن ایک بات پر اتفاق ہے کہ پنجاب میں الیکشن کا معاملہ ہی نقطہ نزاع بنا ہوا ہے ،لیکن یہاں ہر طرف سے خاموش ہے ،کوئی ثالثی تھیوری نہیں کہیں ہلچل بھی نہیں کیا جا رہا تھا کہ 24 گھنٹے بلکہ یہ دو دن بہت اہم ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہے ۔ اس مکمل سکوت میں الیکشن کمیشن کہیں کھو گیا ،کہ بڑوں کی میٹنگ میں اسے بلایا ہی نہیں گیا ، ملاقاتوں پر ایک پیغام واضح ہے کہ فیصلے کرنے والوں نے فیصلے کرلئے ، فی الحال تو الیکشن نظر نہیں آرہے اور یوں لگ رہا ہے کہ جتنی بڑی بیماری ،اتنا بڑا آپریشن ہونا ہے ، خان صاحب نے رابطہ کاروں کو پیغام دے دیا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے ، اکتوبر میں اب پانچ ماہ کا فاصلہ رہ گیا ہے چار پانچ ماہ کیلئے تو اتنی بڑی جنگ نہیں لڑی جارہی۔