موبائل انٹرنیٹ کی رفتار، پاکستان دنیا بھر میں 125 ویں نمبر پر

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری) انٹرنیٹ کی رفتار اور کارکردگی کا تجزیہ کرنے والی فرم اوکلا نے پاکستانی موبائل انٹرنیٹ اور فکسڈ براڈ بینڈ کنکشنز پر اپنی رپورٹ جاری کر دی۔پاکستان 2023 کی پہلی سہ ماہی میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے لحاظ سے دنیا میں 125 ویں نمبر پر رہا۔ ڈائون لوڈ کی رفتار کے لحاظ سے جاز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا موبائل انٹرنیٹ فراہم کنندہ ہے جس کی اوسط ڈائون لوڈ رفتار 21اعشاریہ 93 ایم بی پی ایس تھی۔