بھارتی جوڑے نے اپنی گردنیں کاٹ کر خود کو بھینٹ چڑھادیا

19 اپریل ، 2023

گجرات(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت میں ایک ناقابلِ یقین واقعے میں میاں بیوی نے برضا و رغبت دیوتا کے سامنے اپنی قربانی دیتے ہوئے سر قلم کروائے ہیں۔38 سالہ ہیموبھائی مکوانا اور ان کی 35 سالہ بیوی ہنسابن نے گلوٹین جیسا ایک نظام بنایا جس میں بھاری بلیڈ گردن پر گر کر اسے تن سے جدا کردیتی ہے۔