اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی دفعات کے تحت درج آٹھ مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے کہا اگر آئندہ سماعت پربھی عمران خان پیش نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی، چیف جسٹس نےکہا کہ ہم پہلے ہی غیرمعمولی ریلیف دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمران خان کی آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عمران خان گزشتہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئے اور وکلا کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ ، بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عمران خان آج اس عدالت میں پیشی کے لئے تیار تھے مگر انہیں آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا تھا جو 121 ایف آئی آرز کا کیس سن رہی ہے۔ وکلا نے مئی کے پہلے ہفتے تک عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم آپ کو پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دے رہے ہیں۔ آپ کو حتمی ریلیف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملے گا۔ خود کو شرمندہ نہ کیجئے گا نہ ہی ہمیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ میں نے پچھلی سماعت پر ہی کہا تھا کہ عمران خان 18اپریل کو نہیں آئیں گے۔ سیکورٹی انتظامات کر رکھے تھے مگر وہ اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے سکیورٹی ایس اوپیز بھی عدالت میں پیش کئے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ آپ نے بلاشبہ ہائیکورٹ کی فول پروف سکیورٹی رکھی ہو گی مگر سوال یہ ہے کہ کیا بطور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی بحال ہوئی یا نہیں؟
کوئٹہ اسلام آباد سائنٹیفک سکول سسٹم کوئٹہ کیمپس الگیلانی روڈ کے زیر اہتمام پیر 12مئی کو دن ایک بجے بخاری میرج...
کوئٹہموسی کالونی سریاب کے مکین اس دور جدید میں بھی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال انتہائی...
کوئٹہبرگنزہ ویلاز اسٹیورٹ روڈ اور الگیلانی روڈ کے رہائشیوں حاجی محمد یوسف محمد اکرم زبیر احمد حبیب شاہ اور...
کوئٹہفیڈرل بورڈ آف ریونیو کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اصلاحات کا فیصلہ ، ٹرانزٹ ٹریڈ کرنے والی...
کوئٹہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ انڈیا کی بزدلانہ اور رات کے اندھیرے میں پاکستان پر...
کوئٹہکوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بغیر معائنہ بیمار اور مضر صحت جانوروں کو سلاٹر ہائوس کی بجائے دکانوں میں...
کوئٹہ نواں کلی بائی پاس کے علاقے میں فٹ پاتھ پرقبضہ،پیدل چلنادشوار ، تفصیلات کے مطابق شہریوں کاکہنا ہے کہ...
کوئٹہپشتونخوامیپ تحصیل سریاب سے مربوط سریاب کے سیکرٹری حاجی ارسلا خان، سینئر معاون سیکرٹری مبارز گل جان...