کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ،مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی ،مرکزی سیکرٹری سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ،مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، امیر سندھ مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی ،امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمنٰ نکیال، امیر پنجاب مولانا ثناء اللہ شاہ فاروقی ،امیر اسلام مولانا قاضی شمس الحق ودیگر نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں محتاجوں، غریبوں، یتیموں کو شریک اور ان کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے ،محسن انسانیت نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے نہ صرف حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنے کا حکم دیا بلکہ عملی طور پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم خود بھی ہمیشہ غریبوں،یتیموں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے، انہوں نے کہا کہ عیاشیوں خرافات پرخرچ کرنے کی بجائے یتیموں اور ناداروں پرخرچ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ عید کا دن ایثار، ہمدردی وغمگساری کا مظہر ہے، کوئی بھی قوم ایثار وہمدردی اورقربانی کے جذبے کے بغیرترقی نہیں کرسکتی ،ایثاروہمدردی اور قربانی کا مقصد خود کو رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے اس عظیم مقصد کے لیے خواہشات ومفادات کواعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے۔
لاہور بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس آج دن 12 بجے تلہ گنگ میں ہوگی ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک کے...
کوئٹہ تنظیم اسلامی حلقہ بلوچستان کے زیر اہتمام امیر شمالی زون ذوالقرنین اعجاز کی قیادت میں فلسطینیوں پر...
لورالائیسابق صوبائی وزیر و ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومیں صرف زمین...
کوئٹہ مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے افسوسناک...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوںمیں ہوشربااضافہ برقرار ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو...
کوئٹہ صدر چرچ مشنری ٹرسٹ بلوچستان پیٹر عامی نے بیان میں مسیحی ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سڈرک جلال کو...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں پھلوں کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا،عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر،زمارکیٹ...
بھاگ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ میونسپل عملہ محدود وسائل کے باوجود شہر کی صفائی،...