مین بازاروں اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے،جمعیت

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ (آن لائن)عیدکے سیزن میں کوئٹہ شہر اور بازار میں مسلسل 7گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ظلم ہے، کپڑے تیار کرنے والے مزدوروں ، ٹیلرماسٹروں کی روزی چھیننے کی کوشش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ئےاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر نے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خاص کر عید کے موقع پر کوئٹہ شہر کے مین کاروباری بازار میں طویل لوڈشیڈنگ قابل مذمت عمل ہے۔ رمضان المبارک میں روزانہ صبح 10 بجے بجلی جاتی ہے پھر شام 5 بجے آتی ہے جو نہایت تشویشناک بات ہے مین کوئٹہ کاروباری مرکز قندھاری بازار لیاقت بازار مسجد روڈ اطراف میں طویل لوڈشیڈنگ معمولی کی بات بن گئی ہے حالانکہ یہاں 100 فیصد بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی جاتی ہےانہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔