سازشوں اوربیرونی دباؤ نے ملک اور اداروں کو تباہ کر دیا،مولانا ہاشمی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی ابلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ قانون،پارلیمنٹ کی بالادستی ،جمہوریت کے استحکام اور اسلامی نظام کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آمریت ،غیر جمہوری ہتھکنڈوں ،سازشوں ،بیرونی دباؤ نے ملک وملت اور اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پرامن جمہوری جدوجہد قانونی ضمانت سے محرومی کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد نہ کرانابلوچستان میں حالات خراب کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے مولانا کی رہائی کیلئے ہر قانونی جمہوری راستہ اپنائیں گے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اداروں ،پارٹیوں ،افراد وقوموں کے درمیان تصفیہ ،راضی نامہ سمیت حالات کومعمول پر لانے کیلئے اقدامات کیے ہیں آئندہ بھی ہم عوام کی بہتری ،قانون وآئین پر عمل درآمدکےلیےجدوجہد مذاکرات بات چیت کا جمہوری راستہ اپنائیں گے ۔بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والوں کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان جمہوری جدوجہد کرکے حقوق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔