سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والا اپنے انجام کو پہنچے گا‘ شیخ رشید

19 اپریل ، 2023

لاہور(ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری اسی ہفتے پوری کرے گی ،ساری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے ،پیسے بھی دینے ہوں گے الیکشن بھی ہوں گے اورانتظامات بھی ہوں گے ‘اسی ہفتے آر پار ہوجائےگا۔ منگل کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سیاسی آئینی اقتصادی اور عدالتی بحران کے نرغے میں آگیاہے ،اس ہفتے سپریم کورٹ کاہونے والا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کافیصلہ کرے گا۔سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کوپیسے ٹرانسفر کراکے رہے گا ،جوسپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانے گاوہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن گزرگئے ہیں نگران حکومتیں ختم ہوگئی ہیں ،سپریم کورٹ سارے ملک کوبحران سے نکالے گی ،وہ پارلیمنٹ جس میں ممبرہی نہیں آتے اور وہ 85 رکنی غیرقانونی کابینہ عدالت کاخاک مقابلہ کرے گی۔