کراچی (طاہر عزیز۔۔نمائندہ جنگ) پورے پاکستان میں ہاتھی اس وقت صرف 4 اور وہ بھی کراچی میں ہیں ان میں ایک کراچی چڑیا گھر میں زیر علاج ہتھنی نور جہاں کے زندہ رہنے کی امید ختم ہوتی جارہی ہےتین دن ہوگئے اٹھکر بیٹھ نہ سکی کرین کے ذریعے کروٹ دی جا رہی ہےمعائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی بین الاقوامی ٹیم (فورپاز)کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیلی جو اب تک پاکستان آکر تین مرتبہ معائنہ اور علاج کر چکے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے آخری بار چڑیا گھر حکام کو یہ کہہ کر گئے تھے کہ اگر ایک بار یہ بیٹھ گئی تو اٹھ نہیں سکے گی اور عملاً ایساہی ہوا ہے کہ ہتھنی جب تا لاب میں بیٹھی تو اٹھ نہ سکی اور اسے کرین کے ذریعے باہر خشکی پر نکالا گیا اور مٹی ڈال کرلٹایاگیا اب وہیں اس کا علاج کیا جا رہا ہے وہ خود کروٹ نہیں لے سکتی البتہ خوراک لے رہی ہے18سالہ نورجہاں کے ساتھ مدھوبالا ہتھنیوں کا جوڑا تنزانیہ سے کراچی چڑیا گھر لایا گیا تھا جن میں مدھو بالا صحت مند ہے دوسرا مادہ ہاتھیوں کا جوڑا سفاری پارک میں ہے اس طرح پورے پاکستان میں اس وقت چار ہاتھی ہیں اور یہ چاروں کراچی میں ہیں جو کہ کراچی کے شہریوں خاص کر طلبہ اور بچوں کے لئے اہم اثاثہ ہیں۔
کوئٹہ مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے جب بھی جارحیت کی...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ،مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع...
گوادر امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے زیر تعمیر سورگ دل گراؤنڈ اور ملافاضل...
کوئٹہ جمعیت بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی مثالی...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قومی اہداف کا حصول منظم تنظیم ہی کے ذریعے ممکن ہے...
کوئٹہ پشتونخوامیپ کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے وفاق کی جانب سے خیبر پشتونخوا اور جنوبی پشتونخوا کے لیے...
لندنخواتین کو محبت میں ناکامی یا دل ٹوٹ جانے جیسی صورتحال کا سامنا مردوں کی نسبت دگنا کرنا پڑتا ہے، لیکن طبی...
کراچیکمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیک فرم جی42 نےاٹلی میں ایک بڑاآرٹیفیشل...