ڈاکوؤں نے16 سالہ لڑکے کو اغوا کر کے تشدد کی ویڈیو ورثا کو بھیج دی‘ایک کروڑ تاوان طلب

19 اپریل ، 2023

خان پور (نامہ نگار) پولیس کے سخت آپریشن کے باوجود ڈاکوؤں کی کاروائیاں جاری، مغوی کی وڈیو بھیج کر ایک کروڑ تاوان مانگ لیا، ڈاکوؤں نے موضع لعل آرائیں سے اغوا 16 سالہ لڑکے پر تشدد کی ویڈیو ورثا کو بھیج دی، ورثا کا کہنا تھا مغوی غلام عربی کو ایک ماہ قبل نامعلوم ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مغوی کے بھائی محبوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ڈاکوؤں نے غلام عربی کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے، تازہ ترین تصویر پاؤں باندھ کر بھیجی گئی۔