گوادر: آخری بحری جہاز ایم وی ایڈوانس 26اپریل کو گندم لیکر لنگراندازہوگا

19 اپریل ، 2023

گوادر (این این آئی) گوادر بندر گاہ پر آخری بحری جہاز ایم وی ایڈوانس 26اپریل کو گندم لیکر لنگراندازہوگا، مجموعی طور پر 450,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گی جو 26 اپریل کو 50,000 میٹرک ٹن گندم کی آخری کھیپ کی آمد کے ساتھ مکمل ہو جائے گی،گندم کی درآمد نے گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، یہ بات منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت نے منگل کو اپنے ایک سرکاری خبر کے حوالے سے بتائی۔ خبر میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے مکمل 400,000 میٹرک ٹن گندم جہاز گوادر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکے ہیں۔ اس اقدام کے تحت، حکومت مجموعی طور پر 450,000 میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گی جو 26 اپریل کو 50,000 میٹرک ٹن گندم کی آخری کھیپ کی آمد کے ساتھ مکمل ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ آخری بحری جہاز ایم وی ایڈوانس 26 اپریل کو گوادر بندرگاہ پر پہنچے گا،" خبر میں کہا گیا کہ گوادر کے ذریعے گندم کی درآمد نے گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔بلوچستان کے لوگ خاص طور پر گوادر اور مکران کے لوگ گوادر بندرگاہ پر بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔تمام کنٹریکٹرز، افرادی قوت، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، شپنگ ایجنٹس، لیبر کنٹریکٹرز، فوڈ سپلائی کرنے والے وغیرہ ٹی سی پی (ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان) کی طرف سے درآمدات سے متعلق گوادر بندرگاہ کے آپریشن میں مصروف مقامی آبادی سے بلوچستان کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔