سکھر،کھاد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 50 کلو گرام کے 6300 تھیلے برآمد

19 اپریل ، 2023

سکھر (بیورورپورٹ ) خفیہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی بھاری مقدار میں کھاد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے بتایا خفیہ ادارے کی ٹیم کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ببرلو ٹول پلازہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کھاد سے بھرے 5 ٹرالوں کو روکا اور ان میں موجود 50 کلو گرام کے 6300 تھیلے برآمد کرلئے جو سکھر کے روی کمار نامی شخص نے گوجرانوالہ سے حب چوکی پر عبدالقیوم پٹھان نامی شخص کو مزید سپلائی کے لئے خریدی تھی عبدالقیوم کھاد کو چمن کے راستے قندھار بھیج رہے تھے کھاد سے لدھے ٹرالر مختیار کار روہڑی کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر شہزاد طاہر نے بتایا کہ اجناس اور کھاد کی اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔