کھلونا نما بندوقوں ٗہارن باجواور چاندرات پر ہوائی فائرنگ پر پابندی

19 اپریل ، 2023

پشاور(نمائندہ جنگ)چاند رات پر فائرنگ سے متعلق ضلعی انتظامیہ پشاور نے دفعہ 144 نافذ کر دی ڈی سی پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کھلونا نما بندوقوں اور ہارن باجوں کے استعمال، چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 19 اپریل سے 25 اپریل تک ہو گااور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس سخت ایکشن لے گی اور قانونی کارروائی ہو گی۔