شیخوپورہ ، پولیس تشدد سے لڑکی ہلاک وزیراعلیٰ کا نوٹس، تھانیدارگرفتار

19 اپریل ، 2023

لاہور(نمائندہ جنگ)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور سب انسپکٹر اعجاز کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور جاں بحق لڑکی کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔