اینٹی کرپشن پنجاب نے کورنٹائن سینٹر میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

19 اپریل ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)ایکسپو سنٹر لاہور میں کورونا وباء کے دوران کورنٹائن سینٹر بنانے کا معاملہ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کورنٹائن سینٹر میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے 19 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔کورنٹائن سینٹر کرپشن کیس میں رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو بھی طلب کیا جائے گا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکرٹری ہیلتھ سمیت سی او ہیلتھ سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔