کوئٹہ (خ ن)صوبائی کمیشن برائے اقلیتی امور بلوچستان کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت چیئرمین صوبائی کمیشن برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری برائے اقلیتی امور نور محمد جوگیزئی ممبر وفاقی کمیشن برائے اقلیتی امور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ روشن خورشید بروچہ کے علاوہ صوبائی کمیشن کے ممبران بسنت لال گلشن سردار جسبیر سنگھ ڈاکٹر فائزہ مقیدی اور عادل آکاش نے شرکت کی۔ صوبائی سیکرٹری برائے اقلیتی امور نور محمد جوگیزئی نے کمیشن کے خدو خال اس کے قیام اور اقلیتی برادری کے لیے ہونے والے اقدامات اور ان کے مسائل کے حوالے سے مفصل اور جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین صوبائی کمیشن برائے اقلیتی امور و ممبر صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن کا قیام ایک قابل تحسین اقدام ہے اور وفاق کے بعد ہمارا صوبہ بلوچستان پہلا صوبہ ہے کہ جہاں اس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے قیام میں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے مشکورو ممنون ہیں کہ جنہوں اس کمیشن کی منظوری دی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں اقلیتی برادری کے حقوق اور ان کے مسائل کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں مکھی شام لال نے کہا کہ صوبے میں اقلیتی برادری کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کے حل کرنے میں اس فورم کی مدد سے تیزی آئےگی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی کے حالیہ دورہ ہنگلاج ماتا مندر کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے اس دورے سے ہنگلاج ماتا مندر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آنے کے علاوہ دیگر مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔ اجلاس میں یہ طے ہوا کہ عید کے بعد کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
بیلہ اوتھل پولیس نے قومی شاہراہ این 25 چیک پوسٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک مسروقہ سوزوکی کلٹس تحویل میں لے کر...
کوئٹہپاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور بھارت...
کوئٹہ پشتونخوا سٹودنٹس آرگنائزیشن زونل آرگنائزنگ کمیٹی کا تعارفی اجلاس آج 3 بجے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی...
کوئٹہ سینئر سیاست دان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے ارباب رب نواز کاسی...
کوئٹہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے یوم آزادی صحافت کو بھرپور انداز میں منانے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے 3مئی کو...
کوئٹہ تحریک آزادی کے ایک جرات مند اور بے باک راہ نما اور شیر بنگال کے لقب سے یاد کیے جانے والے مولوی فضل الحق...
کوئٹہصوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد...
لاہور بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس آج دن 12 بجے تلہ گنگ میں ہوگی ، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک کے...