یونیورسٹی اساتذہ وملازمین کو تنخواہیں جلد اداکی جائیں ‘ ایچ ڈی پی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی وفد نے رکن مرکزی کونسل عصمت یاری ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر منظور حنان ضلعی صدر بابو یونس حیدری کی قیادت میں بلوچستان یونیورسٹی کےدوماہ سے تنخواہوں سے محروم ہڑتالی اساتذہ و ملازمین کے احتجاج میں شرکت کرکے یکجہتی کااظہارکیا وفد میں ایچ ایس ایف کے جنرل سیکرٹری مرتضی سلطان، رکن مرکزی کمیٹی جمعہ نیمسو پارٹی کے صدر بنیادی کونسل ابابیل شامل تھے وفد نے کہاکہ یونیورسٹی جیسے اعلی تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی معاشی استحصال کے مترادف ہے تعلیم جیسے مقدس فریضہ سے وابستہ افراد معاشرے میں روشنائی اور نئی نسل کے معمار کی حیثیت رکھتے ہیں اگر اسی طبقے کو فکر معاش میں مبتلا رکھا جائے تو ملک و صوبہ کیسے ترقی کرنے کے قابل ہوسکتا ہےوفد نے پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اساتذہ و تمام ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔