کرپشن سے نجات کیلئے ری کال الیکشن کا قانون لایا جائے،کریم نوشیروانی

19 اپریل ، 2023

خاران(  پ ر  ) سابق صوبائی وزیر و خادم خاران میر عبدالکریم نوشروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ایک بزنس کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ سیاسی لوگ الیکشن میں 20 کروڑخرچ کرکے اپنے پانچ سال کے دور اقتدار میں کرپشن کے ذریعے اربوں روپے کماتے ہیں اس لئے پاکستان میں ری کال الیکشن کا قانون لایا جائے ری کال الیکشن کو نیشنل اسمبلی اور سینٹ سے قرارداد کے ذریعے پاس کرکے اسے ملک کی قانون کا حصہ بنایا جائے تاکہ ملک کرپشن سے پاک ہو سکے جب تک ری کال الیکشن کا قانون ملک میں نافذنہیں ہوگاتب تککرپٹ سیاست دان ملک کو لوٹتے رہیںگے۔انھوں نے کہا کہ اس ملک کوبنانے کے لئے لاکھوں جانو نوں کیقربانیاں دی گئی ہیں۔یہ ملک ہمیں تشتری میں نہیں ملاہے اسکی آزادی کے لئے عوام نے اپنا جان و مالاور عورتوں نےعصمتیں قربان کی ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان کرپشن کی وجہ سے وہی سینتالیس کے نقشے سے ایک انچ آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔انھوں نے کہا کہ رب العزت نے ہمارےملک کو ایٹمی طاقت سے نوازا ہے لیکن اسکے باوجود ہم آئی ایم ایف اور دوسرے ملکوں کے قرض دار ہیںاسکی سب سے بڑی وجہ ہمارے ملک میں بے خوف کرپشن ہے۔ اس لئے ری کال الیکشن کا قانون ملک میں لازمی ہے۔انھوں نے کہا کہ چائنا میں بھی کرپشن تھی مگر چینی حکومت نے تیس سالوں میں تین لاکھ کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جس میں سیاست دان ، بیوروکریٹس ،اور قانون دان شامل تھے تب جا کر چائنا سے کرپشن ختم ہوئی اور اس وقت چائنا دنیا کا طاقت ور ملک بن گیا ہے جو امریکہ جیسے سپر پاور کے مقابلے میں میدان میں آ اترا ہے اگر پاکستان چائنا کے طرز پر اپنے کم سے کم تین ہزار کرپٹ لوگوں کو پھانسی نہیں دے سکتا توانہیں دس سال جیل میں ڈالےتب بھی ملک میں کرپشن کسی حد تک ختم ہو جائے گی۔