نواب شاہ حادثہ، بہن بھائی سمیت 3افراد جاں بحق ،6 زخمی

19 اپریل ، 2023

نواب شاہ ( بیورو رپورٹ ) مہران ہائی وے پر تیز رفتار وین الٹ گئی حادثے میں بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 مسافر زخمی ہوگئے،جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ تعزیت کے لئے پیر جو گوٹھ جارہے تھے، پولیس کے مطابق کراچی سے پیر جو گوٹھ جانے والی مسافر وین ٹائر برسٹ ہو جانے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھیتوں میں جاگری جس کے نتیجے میں بہن بھائی اسداللہ ناریجو اور فرزانہ سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خواتین سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے۔