مردم شماری میں بددیانتی کس کی جانب سے ہوئی‘ جان بلیدی

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ٹوئٹرپیغام میںکہا ہے کہ تعجب ہے پاکستان بھر میں مردم شماری کی مدت میں توسیع کی گئی لیکن کیچ سمیت بلوچستان کے بعض اضلاع میں مردم شماری کے ٹیب اساتذہ سے واپس لیے جارہے ہیں ملک کے 45فیصد حصے میں محدود مدت میں یہ عمل کیسے مکمل ہوا یہ بددیانتی کس کی جانب سے ہوئی۔