اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار غریب کو انصاف کیلئے سیا سی دکان چمکانے کیلئے ہفتہ اتوار کو عدالت لگا تے تھے، صحت اور تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اسے شجرممنوعہ ہونا چاہیے، سابق حکومت نے دوسرے منصوبوں کی طرح اسپتالوں کوبھی نظر انداز کئے رکھا، عوامی خدمت ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے،انسانیت کی خدمت اور مریضوں کو علا ج کی سہولیات مہیا کرنا بہت بڑی عبادت ہے، ہم سب کو مل کر غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، بیماری کے خاتمے اور ملک کوقائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کےلئے اکٹھے ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانپلانٹیشن کے افتتاح کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے یورالوجی انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کیا ہے اور اس بات کی خوشی ہے کہ اسکے پہلے مرحلے میں آج سے باقاعدہ طور پر مریضوں کے بہترین علاج کا آغاز ہورہا ہے، ، اس اسپتال کی بنیاد 2009ء میں رکھی گئی تھی،2013ء کے بعد ہم نے اس کیلئے فنڈز مہیا کئے ، اب تک تقریباً5 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، اس اسپتال کو دکھی انسانیت کے علاج کےلئے اپنا کردار اد ا کرنا چاہئے تھا لیکن مجھے مجبور اًکہنا پڑتا ہے کہ سابق حکومت نے باقی منصوبوں کی طرح اس اسپتال کو بھی نظر انداز کئے رکھا۔ اسی طرح لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ( پی کے ایل آئی) میں بھی جگر اور گردے کی پیوندکاری کے سیکڑوں مریضوں کے علاج کا انتظام کیا گیا لیکن سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے مجھ پر اس معاملہ میں20 ارب روپے ضائع کرنے کا الزام عائد کیا، وہ تو ہفتہ اور اتوار کو بھی عدالتیں لگاتے تھے لیکن کسی بیوہ اور غریب کو انصاف دینے کیلئے نہیں بلکہ سیا سی دکان چمکا نے کیلئے ۔ انہوں کڈنی اور لیور سنٹر لاہور کے بارے میں کہا کہ وہاں بیس ارب روپے غرق کر دیئے گئے لیکن انہوں نے قوم کو کیوں نہیں بتایا کہ یہ پیسے کیسے ہڑپ کئے گئے ؟۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہ 20 ارب روپے غرق ہوگئے تھے تو پھر کورونا میں پی کے ایل آئی کورونا کے مریضوں کے علاج یلئے ایک بڑا مرکز کیسے بن گیا تھا؟ وہاں پر 200 وینٹی لیٹرز مشینیں موجود تھیں اور اس انسٹی ٹیوٹ سے کورونا کے مریض دن رات شفا یاب ہورہے تھے۔
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور ہائی ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے کہا ہے کہ چیٹ باٹ گروک ۔3 کا آغاز...
اسلام آباد سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد پیر کی سہ پہر چار بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا، آج...
اسلام آباد عالمی بینک نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں غیر زرعی مقاصد کے لیے پانی کے...
شہزادہ ترکی ریاض سعودی عرب کے شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء اور مصر و اردن منتقلی کے...
پشاور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی تھریٹ ہے تو انہیں...
واشنگٹن یوکرین کے صدر ولوڈیمیرزیلسنکی نے خبردار کیا ہے کہ روس ناٹو کے خلاف جنگ چھیڑ دے گا مغربی فوجی اتحاد...
اسلام آباد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران 111ڈیم منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں ، ان...
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔صدر...