لنڈی کوتل( نمائندہ جنگ ) پاک افغان بارڈرطورخم میں لینڈ سلائڈنگ سے 6جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، کئی مال بردار اور درجنوں گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ ڈرا ئیورز اورکنڈ یکٹرز سحری تیارکررہےتھے کہ تودہ گرگیا ، پاک فو ج کا ریسکیوآ پریشن ،12افراد کوزندہ نکا ل لیا گیا ، آرمی کی ہیوی مشینری نے پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ۔ واقعہ گزشتہ پیر اور منگل کے درمیانی شب رات کے 2بجے اس وقت پیش آیا تھا جب طورخم ٹرمینل کے بائیں جانب شاہراہ کی توسیع میں این ایل سی حکام پہاڑ میں بلاسٹنگ کر رہاتھا چونکہ گزشتہ رات بار ش بھی ہوئی جس کی وجہ سے پہاڑ کا ایک بڑا تودہ گرنے لگا اور درجنوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاک فوج کی ہیوی مشینری پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔جے یو آئی کے رضاکار انصار الا سلام ضلعی سالار ذاکر اللہ کی قیادت میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے طورخم کا رخ کر لیا ۔1122اور پاک آرمی کے جوان بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو کا کام شروع کیا تاہم ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیش آیا کئی گھنٹے بعد پشاور سے کچھ مشنری پہنچ گئی اورافغان حکومت نے بھی 2ایکیسویٹر بھیج دیئے تاہم زیادہ ملبہ کی وجہ سے،بتایاجاتا ہے۔ڈی سی خیبر نے میڈیا کو بتایا کو 20سے 25تک گاڑیاں ملبہ تلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا سکتا ہے ریسکیوکے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ تا حال تین نعشوں کو نکالا گیا جبکہ زخمیوں کو لنڈی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹن واشنگٹن میں بڑی مسیحی دعائیہ تقریب، امریکی مذہبی شناخت پر بحث مزید تیز، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور...
تہرانایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
نئی دہلی بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگرا کے سابق سربراہ سمنت گوئل کی طرف سے وزیراعظم نریندر...
کراچی ڈرون وار فیئر کا نیا دور، حزب اللہ کے خاموش قاتل ڈرونزسے اسرائیلی دفاعی نظام پریشان ،حزب اللہ کے ڈرون...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...