اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قرآن پاک تمام انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ تمام درپیش سماجی و اقتصادی پر قابو پا سکتی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور ایرانی کلچر قونصلیٹ کے تعاون سے قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی نمائش کے دوران کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کے دن قرآن پاک کی نادر نسخوں کی نمائش انتہائی قابل ستائش ہے، اس نمائش سے عوام اور عوامی نمائندوں کو قرآن پاک کے نادر نسخہ جات دیکھنے کا موقع میسر آئے گا ۔ ایرانی سفیر سید محمد علی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ اسلامی ثقافت اور روایات پر مبنی خوشگوار باہمی تعلقات رکھتا ہے۔ پارلیمنٹرینز، میڈیا کے نمائندوں، طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے نمائش کا مشاہدہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری علاقائی امن اور ترقی کے لیے اہم ہے، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت مسلم دنیا کے لیے نیک شگون ہے۔
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے لئے...
واشنگٹن امریکا میں وفاقی جج نے پینٹاگون کو محکمہ دفاع کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی رسائی بحال کرنے کا حکم دے...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ، خواتین...
کوئٹہایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا...
یروشلم/قاہرہ —ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ “بورڈ آف پیس” کو غزہ کے لیے وعدہ کیے گئے 17 ارب ڈالر میں سے نہایت کم...
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے لئے مخصوص سی 32 اے طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔ امریکی نائب صدر خود طیارے...
کراچی چینی صدر شی جن پنگ اور تائیوانی اپوزیشن رہنما چینگ لی کی غیر معمولی ملاقات، تائیوان میں ہلچل، ایک...