اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)حکمراں اتحاد نے پارلیمنٹ کے دفاع کاعزم ظاہر کیاہے تاہم اتحادی جماعتیں عمران خان سے مذاکرات پر تقسیم کا شکار ہیں ۔وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘جے یو آئی نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کیا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) ، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور خالد مگسی کی جانب سے بلاول بھٹو کے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی۔ذرائع کے مطابق چوہدری سالک اور محسن داوڑ نے بھی بلاول بھٹو کے مؤقف کی تائید کی تاہم حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں جے یو آئی نے مذاکرات سے متعلق بلاول بھٹو کے مؤقف کی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر زین بگٹی نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے‘بھروسے کے لائق نہیں۔ذرائع کے مطابق اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند کردینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اختلاف کے بعد حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کسی اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آ باد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سے...
دبئی اسپیکٹیٹر انڈیکس، جو ایک وسیع پیمانے پر فالو کیا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو عالمی ڈیٹا اور رجحانات پر...
میرانشاہ شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کردیا...
اسلام آ باد صدر وزیراعظم نے ، یوم اقبال پر پیغامات میں کہا ہے کہ آئیے، عہد کریں مضبوط، خودمختار اور ترقی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ TDAP ملک کی برآمدات میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات...
تربت نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ضلع کونسل کا اجلاس بیاد حاجی واحد بخش مرحوم زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ کیلئے نان ڈویلپمنٹ...