لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈائیلاگ کیلئے کوئی بھی شرط نہیں رکھی، ڈائیلاگ میں صرف الیکشن کے فریم ورک پر بات ہو گی۔پاکستان میں فوج کی مداخلت بہت زیادہ ہے فوج کو خوددیکھناہوگا کیا اسی طرح رہنا ہے ‘سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے الیکشن کرائے، آئین کے تحفظ کا انہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، اگر یہ نہیں فیصلہ کریں گے تو پھر پاکستان کے عوام کو حقوق کیلئے لڑنا ہو گا۔ایک انٹرویو میں فوادچوہدری کا کہناتھاکہ الیکشن نہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کی شکست ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا رہے ہیں اور اس کے لئے پٹیشن تیار کر لی ہے ۔اگرسپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا تو مطلب آئین ختم ہو جائے گا، پاکستان میں آئینی بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا‘الیکشن کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر پیسے لگائے جا رہے ہیں۔کوئی شرم اور کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ سارے شطرنج کی چالیں ہیں۔
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ کردگاپ میں فتنہ...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ہتھکنڈوں سے باز رہے، بیس ستمبر کو...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے75ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
اسلام آ باد خطےمیں کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باوجودرواں مالی سال کے کےابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان...
اقوام متحدہپاکستان کے نامزد نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں،مشترکہ...
دبئیبھارت کی گندی سیاست کھیل کے میدان کو داغدار کر گئی اور بھارتیمردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےامن و امان کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظرخیبرپختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع کو...
انصار عباسیاسلام آباد:متعلقہ حکام کے ساتھ پس پردہ ہونے والی بات چیت سے معلوم ہوا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی...