برازیل نے چین ،روس تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کردی

19 اپریل ، 2023

بیجنگ(اے ایف پی ) چین کا کہا ہے کہ جاپان میں جی7ممالک کے اجلاس میں چین پر بد نینی اور مذموم عزائم اور مقاصدکے تحت کیچڑ اچھا لا گیا ۔ جہاں وزراء خارجہ اجلاس میں چین کی کئی ایک پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ چینی وزارت خارجہ کے تر جمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ چین کی تنہا پوزیشن اور معروصی حقائق کے باوجود چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بے جا کی گئی ۔ جاپان کے تفریحی مقام کاروئی زاوا میں جی7وزراء خارجہ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں تائیوان سے متعلق ایشوز بحر مشرقی و جنوبی چین سنکیانگ وتبت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ چینی تر جمان نے اسے تکبر ، تعصب اور شیطانی عزائم پر مبنی قرار دیا ۔ جبکہ برازیل نے چین اور روس کے درمیان بڑ ھتے ہوئے تعلقات اور ہم آہنگی پر امریکی تنقید کو مسترد کردیا ۔برازیل نے اس امریکی الزام کو بلا جواز قرار دیا کہ برازیلی صدر لوئیس اناشیو لولاڈا سلوایوکرین کی جنگ پر روسی اور چینی پروپیگنڈے کو طوطے کی رٹ کی طرح آگے بڑھا رہے ہیں ۔برازیلی صدر سے روسی وزیر خارجہ سر گی لولاڈاسلوا نے بر ازیلیامیں ملاقات کی ۔لاروف نے اس سے قبل چین اور مشرق وسطیٰ کے دورے بھی کئے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ کو ہوا دینے کے بجائے امن عمل کی حوصلہ افزائی کرے۔