لاہور(پی پی آ ئی) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہم بھی سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، پہلی دفعہ ہے کہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں، یہ حالات ملک کیلئے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔وہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سےبات چیت کررہے تھے،لیاقت بلوچ نے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق ہوا،جبکہ ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ کی قیادت سے سیاسی کشیدگی کم کرنے میں تعاون کی درخواست بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےچوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، ملکی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے، سیاست دانوں کو ملکر عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا سوچنا ہو گا۔
واشنگٹن امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس واقعہ میں...
اسلام آباد اسرائیل اور نریندر مودی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں صیہونی فورسز کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ اسرائیلی...
اقوام متحدہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا،...
کراچیمقبوضہ کشمیر میں کے علاقےپہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد بھارت اور پاکستان کےدرمیان پیدا ہونے والی...
برسلز بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے کیخلاف حکومت نے بیرون ملک رابطوں کا بھی آغاز کر دیا۔ برسلز میں پاکستان کے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ پا کستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانی بابا ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی...
کوئٹہ سی ٹی ڈی نے پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا خنائی بابا میں ٹارگٹڈ اپریشن فائرنگ کے تبادلے میں...