مہنگائی،86فیصد پاکستانیوں نے نئی گاڑی، فون خریدناترک کردیا

19 اپریل ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام کی اکثریت مہنگائی کے باعث نئی گاڑی ،موبائل فون اور دیگر مہنگی اشیاء خریدنے کا ارادہ ترک کرچکی ہے ، اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا ،جس میں 11سو سے زائد افراد نے حصہ لیا سروے میں 86 فیصد افراد نے مہنگائی کی وجہ سے نئی گاڑی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا ارادہ ترک کرنے کا بتایا ،لیکن 12 فیصد نے خریداری کرنے کا کہا ،2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،جن افراد نے نئی گاڑی ،موبائل فون اور دیگر اشیاء کی خریداری ترک کرنے کا کہا ، ان میں 85 فیصد کی آمدنی 7 ہزار سے کم نظر آئی ،،7 ہزار سے 15 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں میں یہ شرح 90 فیصد ، 15 ہزار سے 30 ہزار میں بھی 90فیصد جبکہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والوں میں یہ شرح 83 فیصد دکھائی دی۔