لاہور ہائیکورٹ،نوازشریف کی تقاریر پر پابندی اور چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمراقوانین پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

19 اپریل ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی اور ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کے لیے متفرق درخواست پر پیمرا قوانین پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ پیمرا قانون میں ترمیم کے بعد قوانین پر عمل درآمد کیوں نہیں ہورہا ،عمران خان کی طرف سے فریق بننے کی استدعا کی گئی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں پیمرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمراءقوانین کے تحت بھی عدالتی اشتہاریوں کی تقاریر اور بیان نشر کرنے پرپابندی ہے،پیمراءکے حکمنامہ کے باوجود نوازشریف کے بیان اور تقاریر نشر کرنے کاسلسلہ جاری ہے،چینلز کے خلاف کارروائی اور نوازشریف کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔