سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں لڑائی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200ہوگئی

19 اپریل ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ1800افراد زخمی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 3 دن سے جاری کشیدگی کے دوران دارالحکومت خرطوم کے کئی اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق خرطوم میں مسلح افواج اور باغی کوئیک ریسپانس فورسز کے درمیان یہ جھڑپیں تین روز سے جاری ہیں۔واضح رہے کہ2021 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف پیرا ملٹری فورس نے بغاوت کی ہے۔