کراچی(نیوزڈیسک)دبئی سے تعلق رکھنے والی مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تقریباً 0.8 ملین فالوورز رکھنے والی فیونا نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھا ہے۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی زینب آٹھ سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر رہتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں زینب نے بتایا دراصل میں نے جب بھی اذان سنی، مجھے سکون محسوس ہوا، درحقیقت میں نے اذان کے کچھ الفاظ حفظ بھی کیے، مجھے اذان کی وجہ سے اسلام میں دلچسپی ہوئی۔ زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...
پاناما سٹی پاناما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاناما کینال پر قبضے کی تشویش ناک دھمکی پر اقوام متحدہ سے شکایت...
نئی دہلیبھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔مودی سرکار کے دور میں...
نئی دہلیسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت میں...
اوسلو ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پاکستان میں کم بارشیں ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔رواں برس ملک میں 52فیصد تک...
وادی تیراہ وادی تیراہ۔ مامل پٹی میں16جنوری کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات نے اسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے...