مسجد الحرام میں400سپروائزرز کی زیر نگرانی صفائی کا خصوصی اہتمام

19 اپریل ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام میں مسجد الحرام میں صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کےلیے رمضان المبارک کے دوران 400 سپروائزرز کی زیر نگرانی 4 ہزار افراد پر مشتمل عملہ دن رات مسجد الحرام میں صفائی کے عمل میں مصروف رہا اور 2 ہزار ٹن کچرا صاف کیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کی طہارت کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام میں مسجد الحرام کی چھت، صحن اور دیگر سہولیات کو پاک و صاف رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی۔