علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمات ، پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

19 اپریل ، 2023

لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستائیس اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین کی درخواست پر سماعت کی جس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف قائم مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی استدعا کی گئی عدالت کے روبرو درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین کو ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے، گرفتاری پہلے کی جاتی ہے اور مقدمہ بعد میں سامنے آتا ہے، ملزم کا حق ہے کہ اسے الزام کا علم ہو تاکہ وہ قانونی طور پر اپنا دفاع کر سکے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت علی امین گنڈا پور کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل طلب کرے۔