لاہور ( نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے،عدالت حکم پر عملدرآمد پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا نااہل ہوگا۔ عدالت عظمیٰ کے اپنے الیکشن کرانے کے حکم پر عملدرآمد پر وزیراعظم ،رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمیشن کو طلب کر سکتی ہے اور ان کی پانچ سال کے لئے نا اہلی بھی ہوسکتی ہے، لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر مقدمات قائم کر کے اس کا سیاسی قد بڑھا رہے ہیں، وہ ناقابل شکست نہیں ہے پر یہ بنا رہے ہیں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم نہ ماننے والے نااہل ہوجائیں گے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ دلیل دی جاتی ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں تو پھر قومی اسمبلی تحلیل کردیں، الیکشن سے بھاگنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا جار ہا ، رجیم چینج کرنے کے بعد عمران خان پر 140مقدمات بنا دیئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کسی کو الیکشن میں ناقابل شکست بنانا ہے تو اس پر مقدمات بناؤ، انہوں نے اس کو دیوتا بنا دیا ہے، عمران خان سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں جانتا ہوں اس نے الیکشن لڑنا ہے ،40غلطیاں کرنی ہیں، عمران خان کا پلڑا اتنا بھاری نہیں ہونا، سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو برباد کیا ہے، نظریہ ضرورت رد کرنا پڑے گا، ایک طرف نظریہ ضرورت کھڑا ہے،ایک طرف عمر
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹن واشنگٹن میں بڑی مسیحی دعائیہ تقریب، امریکی مذہبی شناخت پر بحث مزید تیز، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور...
تہرانایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
نئی دہلی بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگرا کے سابق سربراہ سمنت گوئل کی طرف سے وزیراعظم نریندر...
کراچی ڈرون وار فیئر کا نیا دور، حزب اللہ کے خاموش قاتل ڈرونزسے اسرائیلی دفاعی نظام پریشان ،حزب اللہ کے ڈرون...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...