کراچی(نیوزڈیسک)اسماعیل ہنیہ سوموار کو ایک ایسے موقعے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کئی برسوں بعد سعودی عرب کے دورے پر مکہ پہنچ چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں انہیں سعودی عرب کے شہر مکہ میں عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے وفد میں حماس کے سابق سیاسی سربراہ خالد مشعل بھی شریک ہیں۔اسماعیل ہنیہ سوموار کو ایک ایسے موقعے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔انادولو کے مطابق محمود عباس بھی گذشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔اس سے قبل خالد مشعل نے بطور حماس کے اعلی ترین عہدیدار کے 2015 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی نے بھی حماس کے رہنما کے دورہ سعودی عرب کی خبر دی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا سعودی عرب میں اسماعیل ہنیہ اور محمود عباس کے درمیان بھی ملاقات ہو گی یا نہیں۔
کراچی کہکشاں میں پہلی بار قدرتی شکر دریافت، زندگی کی ابتدا سے متعلق اہم راز بے نقاب،دودھیا کہکشاں کے قریب...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پیش نظر...
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی گورنر ہاؤس کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ان...
کراچی صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاریمفادات کے ٹکراؤ پر سوالات، پینٹاگون سے...
پشاور ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے...
کراچیدنیا کا ایک سب سے بڑا کنٹینر بحری جہاز اتوار کو کراچی پورٹ پر پہنچا۔ اس جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے...