پاک قطر تکافل گروپ کے مالیاتی نتائج کا اعلان

21 اپریل ، 2023

کراچی(جنگ نیوز) پاک قطر تکافل گروپ نے اپنی کمپنیوں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کے 31دسمبر 2022کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ پاک قطر فیملی تکافل نے 184ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ۔