تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی، ای سی سی کو بتایا گیا کہ نیویارک حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کرائے پر لینے کی خواہش مند ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کیلئے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دیدی ،ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کیلئے استعمال کرنے کی بھی اجازت دیدی۔ وزارت ہوا بازی نے روزویلٹ ہوٹل، نیویارک کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں سمری پیش کی اور بتایا کہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے-آئی ایل) انتظامیہ کو نیویارک سٹی حکومت کی جانب سے ہوٹل (1,025 کمروں) کو استعمال کرنے کا موقع ملا ہے۔ تارکین وطن کے کاروبار کیلئے تین سال کی مدت میں فی کمرہ فی دن 200 ڈالر ہے۔ ای سی سی نے بحث کے بعد وزارت کی سفارشات کی منظوری دی اور نیویارک سٹی گورنمنٹ اور ہوٹل یونین کیساتھ مذاکرات کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی سربراہی میں چار رکنی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ ای سی سی نے آر ایچ سی/آئی ایل - پی آئی اےکو ہوٹل میں دوبارہ کھولنے کے کام کو شروع کرنے کیلئے پل فنانسنگ کے طور پر دستیاب بیلنس سے 1.145 ملین ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی بھی اجازت دی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے تناظر میں ڈریپ کے پالیسی بورڈ کی سفارشات پر مبنی ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی۔ مارکیٹ میں ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے، ای سی سی نے ایک وقتی ڈسپنسیشن کے طور پر اجازت دی، مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو ضروری ادویات کی موجودہ ایم آر پیز میں (14 فیصد کی حد کیساتھ) اور ایم ار پیز میں 70 فیصد اضافے کے برابر بڑھانے کی اجازت دی۔ دیگر تمام ادویات اور کم قیمت والی دوائیں موجودہ سال یعنی یکم جولائی 2022 سے 01 اپریل 2023 کے درمیان اوسط سی پی آ ئی کی بنیاد پر 70 فیصد تک اضافہ (20 فیصد کی حد کیساتھ) اس شرط کے ساتھ کہ اسے سالانہ سمجھا جائے۔ مالی سال 2023-24 کیلئے اضافہ اور اگلے مالی سال میں اس زمرے کے تحت کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ ای سی سی نے پالیسی بورڈ کو مزید مشورہ دیا کہ وہ جولائی 2023 میں تین ماہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لے اور اگر پاکستانی روپے کی قدر بڑھ جاتی ہے تو قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو دیں۔ ای سی سی نے کیش کریڈٹ کی حد کیساتھ گندم کی فصل 2022-23 کیلئے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبوں کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف کے تعین سے متعلق وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سمری پر غور اور منظوری دی۔ حکومت سندھ نے 1.400 ایم ایم ٹی کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے جس کی خریداری کی قیمت 4000/40کلوگرام ہے۔ اجلاس میں روپے کی قدر میں کمی کے تناظر ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ کیلئے اضافے اوروزارت داخلہ کو 45کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دی، سندھ حکومت چارہزار روپے فی چالیس کلوکے حساب سے ایک ہزار چار سو ملین میٹرک ٹن،پنجاب حکومت تین ہزار نو سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے 3500 ملین میٹرک ٹن اوربلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی ۔ ای سی سی نے وزارت داخلہ کے حق میں 450 ملین تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر آئی سی ٹی پولیس کی ذمہ داریوں اور بھرتی کی تربیت سے متعلق آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے منظوری دیدی۔
انصار عباسی اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر پاکستان کی دو فاتح شخصیات...
اسلام آ باد حکومتی کوششوں کے باوجودچینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ سا منے آیا ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت3...
لاہور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا ’پلان فار چینج‘ کے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزرا کے ہمراہ پرچم کشائی کرکےʼʼیوم تشکر ومعرکہ حق ʼʼ تقریبات کا...
اسلام آباد پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17 مئی کو مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق...
اسلام آباد جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف نے وزیرِاعظم پاکستان کو 10 سے 12 جون 2025 تک تاشقند میں منعقد...
اسلام آباد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے باوجود ایک طرف تو پاکستان کی حکومت فوج اور عوام...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی سیکرٹری ڈیوڈ لیمی پاکستان کے...