اسلام آباد ( وقائع نگار، نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سخت فیصلے کئے، جلد ملکی معیشت بحال کرلیں گے ،پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ، معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، اس لئے میثاق معیشت چاہتے ہیں، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے ، کشمیر کا دیرینہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ اس تنازعہ کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ، تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، خطے میں امن کےلئے ہمسایہ ممالک سے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان امن کا خواہاں ہے،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مخالف عناصر کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، عالمی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے فروری 2019 میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ،پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے،یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گی، بہترین منظم اور پیشہ ور پاک فضائیہ کی سربراہی پرپاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس موقع پر وزیراعظم نے پاس ہونے والے کیڈٹس کوبیج لگائے ۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، پاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی،دریں اثنا وزیراعظم نےسوڈان سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھا جائے ،انہوں نے پاکستانیوں کی واپسی پر بلاول بھٹو ،حنا ربانی کھر،سوڈان میں پاکستانی سفیر ،عملہ اور آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرِ اعظم سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں سردار اختر مینگل نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے وزیرِ اعظم کے ملکی بقاء اور بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے ، باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنکی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کیلئے دن رات کوشاں ہوں، وزیرِ اعظم سے متحدہ مجلس عمل پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، دریں اثناء وزیرِ اعظم سے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ملاقات کی ، حنیف عباسی نے وزیرِ اعظم کو یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے فعال ہونے پر عوامی پزیرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور وزیرِ اعظم کی عوامی فلاح کے اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے...
اسلام آبادایف بی آر نےملک بھر میں 40ہزار میگا ریٹیل سٹوراور ان سے منسلک آئوٹ لیٹ کی اصل فروخت کا ریکارڈ24...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ، سیکر ٹیریٹگروپ کےگریڈ 21کے افسر اور ایڈیشنل...
اسلام آ باد پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف زیرو ٹالرنس کے نتیجے میں رواں مالی سال...