کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی انخلا کے بعد طالبان دور حکومت میںکیلئے پاکستان کی اجازت کے بغیر بھارت افغانستان میں دوبارہ اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا تھا ، افغان طالبان نے جون 2022 میں بھارت ی حکومت کو کابل میں دوبارہ سفارتی موجودگی قائم کرنے کے لیے ٹیم بھیجنے کی اجازت دینے سے پہلے پاکستانی فوج سے مشورہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ حسن عباس کی کتاب’’دی ریٹرن آف دی طالبان‘‘ کے حوالے سے کیا۔حسن عباس اس وقت ایشیا سوسائٹی کے سینئر مشیر اور یو ایس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیئر ایسٹ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے ممتاز پروفیسر ہیں۔ کتاب کے مطابق بھارت نے اگست 2021 میں اشرف غنی حکومت کے خاتمے کے بعد،ہرات، قندھار، جلال آباد اور مزار شریف میں اپنے قونصل خانوں کو بند کردیے تھے اورسیکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنے تمام عہدیداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کابل سے نکال دیا تھا،گزشتہ سال جون میں، بھارت نے افغانستان میں اپنی موجودگی کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے کابل میں ایک درمیانے درجے کے سفارت کار کی قیادت میں ایک "تکنیکی ٹیم" تعینات کی تھی۔حسن عباس اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ بھارت سے اپنے سفارت کاروں اور تکنیکی عملے کو واپس بھیجنے کی درخواست کرنے سے پہلےطالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے "تفصیلی ملاقات" کی تھی۔پاکستانی فریق کے اس یقین کے پیش نظر کہ بھارت نے اشرف غنی حکومت کے دور میں کابل تک اپنی رسائی کو افغانستان میں پاکستان کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے استعمال کیا۔ عباس لکھتے ہیں یہ پاکستان کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا پاکستان نے اس لیے اجازت دی کہ افغانستان میں طالبان کے لیے کچھ امداد کے امکانات کھل سکیں۔ عباس لکھتے ہیں کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے ہچکچاتے ہیں اس کی وجہ یہ کہ اس وقت افغانستان میں چھپے ہوئے ٹی ٹی پی کیڈرز آسانی سے داعش کی صفوں میں شامل ہونے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔کتاب میں ایک نامعلوم پاکستانی جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے ایرانی آئی آر سی جی (انٹرنیشنل ریوولیوشنری گارڈ کور) کے ذریعے سراج حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔انس حقانی اس وقت کابل میں طالبان سیٹ اپ کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔حالیہ مہینوں میں، بھارتی حکام نے کابل کے اپنے دوروں کے دوران حقانی نیٹ ورک کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، جو افغان طالبان کے اہم دھڑوں میں سے ایک ہے۔افغان طالبان نےداعش سے لڑنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کا رخ کیا ، جس میں ڈرون اور دیگر ہائی ٹیک آلات شامل ہیں۔
لاہور صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جسکے پیش نظر گورنر ہائوس میں...
اسلام آباد نیپرا نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی جانب سے 250 ڈالر فی میگاواٹ سالانہ فیس کو بجلی...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری دیدی ۔پاکستان کی وفاقی...
کراچیمریکا کا پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے پر ردعمل سامنے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم...
کراچی بھارت پہلی بار برکس کے ایک ایسے اعلامیہ کا حصہ بنا جس میں اسرائیل کی مذمت کی گئی۔ برازیل کے شہر ریو ڈی...
پشاور خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ ، اجلاس نہ...
اسلام آباد اب تک غیر مؤثر ثابت ہونے والے عمل کے باوجود، وفاقی حکومت کے اداروں کی تنظیم نو کے لیے قائم کابینہ...