کراچی (نیوز ڈیسک) فیس بک اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکر برگ کی دولت میں چند گھنٹوں کے دوران 10ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ، اس طرح زکر برگ دنیا کے بارہویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں ،انہوں نے بھارت کی ارب پتی اور ایشیا کی سب سے دولت مند شخصیت مکیش امبانی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بلوم برگ بلینئر انڈیکس کے مطابق جمعرات کے روز دنیا کے 12امیر ترین افراد نے مجموعی طور پر 36ارب ڈالر کمائے ، ایلون مسک ، جیف بیزوس اور دیگر نے رواں برس اب تک اپنی مجموعی دولت میں 264ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے ۔ بلوم برگ کے مطابق امیر ترین شخصیات کی دولت میں اضافہ اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی سے اضافے کی مرہون منت ہے ۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز500پوائنٹس یعنی دو فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں برس اس میں اب تک 8فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ اور میٹا پلیٹ فارمز کے سی ای او مارک زکر برگ نے سب سے زیادہ منافع کمایا ۔ دونوں کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا اور دونوں نے بالترتیب 46ارب ڈالر اور 42ارب ڈالر کمائے۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس ، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور لوریل کی فرانکوئس بیٹن کورٹ نے بالترتیب 27، 25اور 23ارب ڈالر کمائے۔مارک زکربرگ کی میٹاورس کے قیام کی کوششیں حقیقی دنیا میں ان کے لیے کافی بھاری ثابت ہوئی تھیں اور وہ 2022 کے دوران 71 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے تھے۔2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالرز کے قریب تھی مگر یہ سال اب تک ان کے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔رواں سال کے 4 ماہ کے دوران ان کی دولت میں 41.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور اب وہ 87.3 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔درحقیقت 27 اپریل کو ہی ان کے اثاثوں میں لگ بھگ 14 فیصد یا 10اعشاریہ 2 ارب ڈالرز (28 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا، حالانکہ ان کی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد کمی ہوئی۔جنوری سے مارچ 2023 کی سہ ماہی کے دوران میٹا نے 5.7 ارب ڈالرز کا منافع کمایا جو 2022 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 22.7 فیصد زیادہ تھا۔خیال رہے کہ میٹا نے اخراجات میں کمی کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکال دیا ہے۔سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ ہماری ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی) پر ہمارے کام سے ایپس اور بزنس کو فائدہ ہوا ہے۔فروری 2022 میں مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آنا شروع ہوئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد سے وہ دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہو سکے۔
اسلام آباد آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف آج...
لاہوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار...
لاہور پاکستانی کوہ پیما سرباز نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرکے نئی...
اسلام آبادآبپاشی کیلئے پانی کی قیمت اور پانی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدآج برو زپیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام آ باد...
اسلام آباد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جون 2025 کے آخر تک انٹیگریٹڈ انرجی پلان ...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے ریزیلینس سسٹین ایبلٹی فسیلٹی فنڈنگ کے تحت طے شدہ شرائط کو پورا کرنے کے لیے آئندہ...
کراچیوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک فورم کی میزبانی کی جس کا مقصد وفاقی وزراء اور صنعتکاروں کی قیادت...