ایوارڈ یافتہ گلوکارہ خیمے میں رہنے پر مجبور

29 اپریل ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلیوژن کی ایوارڈ یافتہ 81سالہ ضعیف گلوکارہ زرسانگنا کرائے کے پلاٹ پر بنے خیمے میں رہنے پر مجبور ہوگئی، ضعیف گلوکارہ کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی خیمے میں رہ رہے ہیں گلوکارہ نے حکومت کی بے حسی کی شکایت کی ہے۔پاکستان کی نامور پشتو گلوکارہ نےبرطانوی نشیاتی ادارے کو بتایا کہ ان کی عمر لگ بھگ 81برس ہو گئی ہے اور اب تک وہ اپنے لیے ایک چھت حاصل نہیں کر پائیں، اس لیے مجبوراً اس خیمے میں رہتی ہیں۔ان کے بیٹے ہجران نے بتایا کہ جمعے کو دوپہر کے وقت ان سے رابطہ ہوا ہے اوران سے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا مگر مزید کچھ معلومات نہیں دیں۔زر سانگہ اپنے فنِ گلوکاری کا مظاہرہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان ، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں بھی کر چکی ہیں۔ بنیادی طور پر خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والی زر سانگہ کا نام زلوبئی ہے۔ وہ لکی مروت اور نورنگ کے قریب ایک دیہات میں پیدا ہوئی تھیں