اسلام آباد(صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈبلوم کا اچانک تحریک انصاف کے نائب سربراہ فواد چوہدری کی اقامت گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کرنا عوامی اور سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیوں کا موضوع بن گیا ہے جس کا اظہار ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر کیاجارہاہے جس میں غصے ‘حیرت اورخفگی کا اظہار کیاجارہاہے ۔اس تصویر میں جو فوادچوہدری کی اہلیہ عباچوہدری نے جاری کی ہے اور وہ اس کے وسط میں کھڑی ہیں جبکہ ان کے دائیں امریکی سفیر اور بائیں ان کے شوہر ایستادہ ہیں ۔ٹوئٹر پرایک صارف نے تحریرکیاکہ مسٹراینڈمسزغلام اپنے آقا ڈونلڈ بلوم کی آمد پر شاداں وفرحاں دکھائی دے رہے ہیں ۔ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے پر مزاح انداز میں کہا کہ ڈونلڈبلوم وہ خط واپس لینے آئے ہیں جسے سفارتی سندیسہ کہاگیاتھا ۔صارف نے شاعری کی زبان میں کہاکہ ’’یہ پریم پتر مجھے واپس کردو‘‘۔ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ فواد چوہدری امریکی سفیر سے سازباز کرکے عمران خان کے خلا ف سازش کررہے ہیں‘ ایک نے لکھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ سے ایبوسلوٹیلی یس ‘‘ڈونلڈ بلوم سے ڈونلڈ بلوم تک امریکی سازش سے محسن نقوی تک ،اس صارف نے فواد چودھری اوران کی اہلیہ کو اس ٹی شرٹ فیس ملبوس دکھایا ہے جس پر عمران کی تصویر کے ساتھ ایبوسلوٹیلی ناٹ تحریر ہے۔ ایک اورنے تحریر کیا ہے ڈیوڈ لو کے لئے نوارڈیلوڈبلوم کے لئے ہاں۔ آخر چکر کیا ہے؟ ایک مبصر نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں قابل اعتماد شریک کار کی تلاش میںامریکی سفیر آخر کار صحیح جگہ پر پہنچ گئے ہیں یہ تصویر ایک ہزار تزویراتی لفظوں کو بیان کرتی ہے کہ عمران پراجیکٹ کا فیز۔2 ،ایک صارف نے لکھا ہے کہ برے ڈیوڈ لو سے اچھے ڈیوڈبلو تک ، ٹوئیٹر کے ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ حبا فواد ، ڈیوڈ بلوم سے مزید ایک دھرنے کی منصوبہ بندی کے لئے مشاورت کررہی ہے تاکہ سی پیک نے حال ہی میں جو تیزی پکڑی ہے اس کا راستہ کار جائے۔علاوہ ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے فواد چوہدری سے امریکی سفیر کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی سازش جب گھر آجائے تو اس کو اندرونی سازش کہتے ہیں ۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ امریکی سفیر سے ملاقات پانچ چھ روز پہلے ہوئی تھی۔
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔صدر...
کراچی امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں...
کراچی ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا...
سلام آباد صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کئے...
ریاض سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد...
اسلام آباد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے...
اسلام آباد متعلقہ حکام نجی بجلی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے وہیلنگ چارجز کو کم...