لاہور(خالدمحمودخالد) 5مئی سے لاہور میں ہونے والی22 ویں ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ برج چیمپیئن شپ میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز 30 بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیاگیا ہے۔ تمام کھلاڑی 4 مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ بھارت کے علاوہ یو اے ای، بنگلا دیش، فلسطین اور اردن کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر ایم لقمان نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ برج چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہورہی ہے اور اس میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ اس سے قبل اردن، دبئی اور بھارت برج چیمپیئن شپ کروانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 12 سال بعد یہ چیمپیئن شپ منعقد کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ برج کارڈز کی صورت میں اولمپکس میں کھیلی جانیوالی واحد گیم ہے۔ مبشر نے مزید بتایا کہ چیمپیئن شپ میں شامل ہونیوالی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا نیا شیڈول تیار...
پشاور خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں 40ارب روپے کی مالی بدعنوانی کے اسکینڈل میں بڑی اور سنسنی خیز پیش رفت...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے نصف درجن سینئر افسران کی تقرریاں و تبادلے ،محمد اعجاز الحق جو...
اسلام آباد معاشرے کے مختلف طبقات، جن میں سیاستدان، ماہرین تعلیم، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان...
دبئی ٹرمپ کا شاہی استقبال، جامنی ٹائی اور جامنی کارپٹ ،خاتون اول میلانیا کی غیرموجودگی ،ریڈ کارپٹ دنیا بھر...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن نمبر...
لاہور پنجاب حکومت نے دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں شہید ہونے والے شہریوں کے جان و مال کے نقصان مالی پیکیج...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے معزول وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی پارٹی عوامی لیگ پر حکومت کی عائد کردہ پابندی پر...