کراچی(رپورٹ۔۔۔اعجاز احمد)سندھ حکومت نے 42صنعتوں میں 3مختلف درجوں نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلیٰ تربیت یافتہ ملازمین کے لیے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جو یکم جنوری2023 سے نافذالعمل سمجھا جائے گا۔سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015ءکے تحت محکمہ محنت و افرادی قوت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نیم ہنرمندملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 26 ہزارروپے،ہنرمند یا تربیت یافتہ ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 31 ہزار961 روپے اور اعلیٰ تربیت یافتہ ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 33 ہزار 491 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس امر کی منظوری سندھ کابینہ نے12اپریل 2023ء کو منعقدہ اپنے ایک اجلاس میں دی تھی، جب کہ منیمم ویجز بورڈ، سندھ نے اس بارے میں سفارشات پیش کی تھیں، جن کی روشنی میں کابینہ نے اسے منظور کیا۔ویجز بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار نظامانی نے بتایا کہ حالیہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق غیر ہنر مند ملازمین کے لیے مقرر کردہ کم از کم ماہانہ تنخواہ پر نہیں ہوگا، انہیں بدستور 25ہزار روپے ماہانہ ہی ادا کئے جاتے رہیں گے، البتہ 2023-24ء کے بجٹ میں غیر ہنر مند ملازمین کی کم سے کم تنخواہ میں اضافے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ غیر ہنر مند افراد کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ قریباً ایک سال پہلے 2022ء میں مقرر کی گئی تھی، جو پہلے 17,500روپے ماہانہ تھی اور گذشتہ برس اس میں یکمشت ساڑھے 7ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا تھا۔
لاہور صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ایک بار پھر قیام کا فیصلہ کیا ہے، جسکے پیش نظر گورنر ہائوس میں...
اسلام آباد نیپرا نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی جانب سے 250 ڈالر فی میگاواٹ سالانہ فیس کو بجلی...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری دیدی ۔پاکستان کی وفاقی...
کراچیمریکا کا پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے پر ردعمل سامنے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم...
کراچی بھارت پہلی بار برکس کے ایک ایسے اعلامیہ کا حصہ بنا جس میں اسرائیل کی مذمت کی گئی۔ برازیل کے شہر ریو ڈی...
پشاور خیبر پختونخوا حکومت کا خواتین اوراقلیتی ارکان کی حلف برداری رکوانے کا منصوبہ ، اجلاس نہ...
اسلام آباد اب تک غیر مؤثر ثابت ہونے والے عمل کے باوجود، وفاقی حکومت کے اداروں کی تنظیم نو کے لیے قائم کابینہ...