پہلی نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن پالیسی کی منظوری

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )کیبنٹ کمیٹی آن انرجی نے پاکستان کی پہلی نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن پالیسی 2023کی منظوری دیدی ہے ، اس پالیسی کے تحت ملک میں خرچ ہونے والے سالانہ 87ملین ٹن آئل میں سے 10فیصد تک بچت لائی جاسکےگی،نیکا ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی آن انرجی کے اجلاس میں پہلی نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویش پالیسی 2023کی منظوری دی گئی ، ایم ڈی نیکا ڈاکٹر سردار معظم کے مطابق اس پالیسی کے تحت 2030تک 9ملین ٹن آئل کے برابر کی بچت کی جائیگی، مختلف سیکٹر میں استعمال ہونے والی انرجی میں سالانہ دس فیصد بچت بہت بڑا کام ہو گا ، اس توانائی کو بچانے کیلئے ہر بوائلرز، چلرز، ٹرانسپورٹ، پنکھوں اور لائٹس وغیرہ میں انٹروینشن ہونگی ، نیکا حکام کے مطابق پالیسی کی منظوری کے بعد اگلا مرحلہ اس پر عملدرآمد کا ہو گا ، یہ کام مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ، ہم نے کفایت شعاری کی طرف بھی جانا ہے تاکہ ملک کواپنے پائوں پر کھڑا کیا جاسکے۔