شاہد آفریدی اِنتہائی ہینڈسم کرکٹر تھے، اِسپورٹس اینکرزینب عباس کی ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگوآج دیکھیں

29 اپریل ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) معروف اسپورٹس اینکر، پریزینٹر اور کومنٹیٹر زینب عباس نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی میرے دور کے سب سے ہینڈسم کرکٹر تھے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں شو کے دوران زینب عباس نے اپنی نجی زندگی اور اسپورٹس کیریئر کے حوالے سے بھی دلچسپ گفتگو کی۔ حاضرین نے بھی مزیدار سوال پوچھے جن کے جواب سن کر پورا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔ ”ہنسنا منع ہے“ ہفتے کی شب11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔