پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے رات گئے آپریشن، گھر کا گیٹ توڑ دیا،مزاحمت پر7 ملازمین گرفتار

29 اپریل ، 2023

لاہور(نمائندگان جنگ )سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائشگاہ پر رات گئے چھاپہ مارا ،اور مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی لیکن رات گئے تک پرویز الہی کو تو گرفتار نہ کیا جا سکے تاہم7 ملازموں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق رات گئے اچانک پولیس نے ظہور الہی روڈ کو اطراف سے بند کرکے دروازوں کو کھولنے کی کوشیش کی لیکن پرویز الہی کے ملازموں نے تمام دروازے اندر سے بند کردیئے دروازہ مضبوط ہونے کی وجہ سے دروازہ نہیں ٹوٹ سکا ،تاہم اندر سے شدید پتھرائو جاری رہا،کیونکہ پولیس کو خفیہ اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ پرویز الہی اپنے ظہورالہی روڈ والے گھر پر ہیں اس لئے پولیس نے پرویز الہی کے گھر کو اطراف سے گھیر لیا کہ کسی عقبی دروازے سے پرویز الہی ٰفرار نہ ہو سکیں،اس دوران پولیس پر اندر سے پتھرائو اور پانی کی بوتلیں پھینکی ،جب پولیس مرکزی گیٹ نہ توڑ سکی تو بکتر بند گاڑی کو بلایا گیا جس کی دو ٹکرسے دروازہ ٹوٹ گیا اور پولیس اندر داخل ہو گئی ،لیکن پرویز الہی کے ملازموں نے گھر کے اندر کے دروازے بند کردیئے جنھیں پولیس کھولنے کی کوشیش کی گئی ،تاہم جو لوگ مرکزی دروازہ ٹوٹنے کے بعد پولیس کے ہتھے چڑھے پولیس نے انھیں تھپڑوں سے مرمت کی اور انھیں حراست میں لے لیا،اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی اور دیگر افسران بھی پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی تھانوں کی پولیس کو شام کو ہی آگاہ کردیا تھا کہ وہ ریڈ کے لئے تیار رہیں جبکہ دوسری جانب پرویز الہٰی نے اپنی لیگل ٹیم کو گھر بلالیا تھا۔جس نے اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس کے پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کیساتھ مذاکرات بھی کئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم نے اینٹی کرپشن پنجاب کو ضمانت والے کیسز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ لیگل ٹیم نے بتایا کہ جسٹس طارق سلیم شیخ کے حکم پر پرویز الہٰی کی ضمانت ہوچکی ہے۔ جس پر پولیس نے کہا کہ ہمیں جج کے ضمانت سے متعلق آرڈر د کھائیں، کار سرکار میں مداخلت نہ کریں جبکہ پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم نے اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس کو آگاہ کیا کہ چوہدری ہرویز الہٰی کی جمعہ کو عبوری ضمانت ہوگئی ہے، عدالت نے 6 مئی تک ضمانت منظور کی، عبوری ضمانت سے متعلق آرڈر کی مصدقہ کاپی نہیں لی جاسکی، آرڈر منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کو اپنے لیٹر ہیڈ پر سرٹیفیکیٹ دے دیتے ہیں۔لیکن پولیس نے لیگل ٹیم کے موقف سے اتفاق نہیں کیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب پرویز الہی کے گھر پر دھاوا بولا جا تا ہے جو قابل مذمت ہے ،ذرائع کے مطابق گیٹ کے اندر کے اندر کی طرف سے پٹرول بم بھی پھینکا گیا ،چودھری شجاعت کے بیٹے چودھری سالک بھی زخمی ہوگئے گیٹ کو آگ بھی لگائی گئی صحن میں موجود11افراد کو پولیس نے پتھر مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ لوٹ مار بھی کی،چودھری سالک پولیس اور اینٹی رائٹس فورس اور پولیس کو منع کرتے رہے ، لیکن پولیس گھر کے اندر داخل ہو۲ کر کمروں کے دروازے توڑ کر کر سرچنگ کرتی رہی ۔ چودھری پرویز الٰہی کے وکیل عامر راں نے پولیس کو اپنے لیٹر پیڈ پر کورٹ کے آڈر بھی د کھائے کہ ضمانت ہو چکی ہے ، اینٹی کرپشن اور پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ایک اور پرچے میں گرفتار کرنے آئی ہے ،رات گئے تک پولیس چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کرسکی تھی  ۔