اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا پاکستان مخالف عناصر کو بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے ،ہماری امن خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں، پاک فضائیہ نےہمیشہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،مقبوضہ کشمیرکو کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، کشمیر کا دیرینہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، عالمی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دینگے،حالات جلد بہتر ہوجائینگے۔جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک فضائیہ کی اکیڈمی میں اعلیٰ معیار اور ڈسپلن دیکھ کر خوشی ہوئی ، پاس آئوٹ ہونےوالے کیڈٹس مستقبل کا اثاثہ ہیں، ان کیڈٹس کو کامیابی انکی مسلسل محنت اورغیرمتزلزل عزم کے باعث ملی ہے، پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا پاک فضائیہ دنیا بھرمیں بے مثال مہارت کی حامل ہے،پاک فضائیہ نے فروری 2019 میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،گزشتہ 2 عشروں کے دوران قوم نے دہشتگردی ، انتہاپسندی اورشدت پسندی کا سامنا کیا ، پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ناسورکا جوانمردی سے مقابلہ کیا ،دنیا کوموسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں ، پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ، معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ اس لئے میثاق معیشت چاہتے ہیں، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے، اللہ تعالیٰ ملک کی ترقی کےلئے ہمیں مل کرکام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، خطے میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے،بہترین منظم اور پیشہ ور پاک فضائیہ کی سربراہی پرپاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس موقع پر وزیراعظم نے پاس ہونے والے کیڈٹس کوبیج لگائے ،گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،پاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔دریں اثنا وزیراعظم محمد شہبازشریف نےسوڈان سے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھا جائے ، پاکستانیوں کی واپسی کے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا،انہوں نے847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اطمینان کااظہار کیا اور 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکر کیا،وزیراعظم نے جدہ میں سرکاری رہائش اور پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی،انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا،سوڈان میں پاکستانی سفیر، میر بہروز ریگی، ہیڈآف چانسری محمد سعید، ڈیفنس اتاشی کرنل محمد ہارون، کمرشل اتاشی عطاءاللہ کی بھی خراج تحسین پیش کیا،سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے محمد بلال شفیق اور راشد خان کو بھی خصوصی شاباش دی، وزیراعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں۔
پشاورپاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ایوانِ صدر میں کھانے کے...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اسپین سمیت برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ برکس میں دس ممالک...
کراچی ٹرمپ کی آمد اور ہندوستان کی پریشانیاں، امریکی ٹی وی کاکہنا ہے کہ امریکی صدر کی تعمیل کرنے اور تجارتی...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت کا مطالبہ پو را کردیا ،منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملازمت کی پانچ سالہ مدت رواں ہفتے 26 جنوری کو پوری ہو رہی ہے...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی بتشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...